اسلام آباد (یواین پی) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر ریحام خان کا تبصرہ۔ تحریک انصاف وفاق سمیت دو صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود ہر جگہ بدترین شکست سے دوچار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی کے پی بلدیاتی انتخابات پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے لکھا کہ ’’تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس کی وفاق سمیت دو صوبوں میں بھی حکومت ہے لیکن ہر جگہ بدترین شکست سے دوچار ہے‘‘ اپنے ٹوئیٹ میں ریحام خان نے ’’الوداع سلیکٹڈ الوداع‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔