اوکاڑہ (یواین پی) دینی درسگاہ کا طالب علم لا پتہ ہو گیا۔میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا ءکر لیا ہے ۔ کوتان خان۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے ملازم کوتان خان ولد برات خان کا ´14/15 سال کا بیٹا سدیس خان دینی مدرسہ عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ میں تعلیم حاصل کررہا تھا ٍجو کہ 19 دسمبر کو تین بجے درسگاہ سے نکلا مگر گھر نہیں پہنچا، مسجد کے خطیب اور دیگر اراکین نے کافی تلاش کیا اور ناکامی پر تھانہ اے ڈویژن میں سدیس خان کے والد کوتان خان نے گمشد گی کی ایف آئی آر میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزما ن نے اغواءکرلیا ہے ۔پولیس نے سدیس خان کی تلاش جاری کردی۔