اسلام آباد (یواین پی) کراچی کے قریب سمندر میں انٹرنیشنل سب میرین کی ایک کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی،ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ ٹریفک متاثرہوئی ہے، صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے متبادل انتظامات کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی اے ٹویٹر پر بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی سے متاثر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے معاملے پر بیان جاری کیا ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب سمندر میں بین الاقوامی سب میرین کی ایک کیبل میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے،صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے متبادل انتظامات کیے گئے۔ پی ٹی اے نے مزید کہا کہ خرابی کو دور کرنے کیلئے کام جاری ہے، کچھ وقت لگ سکتا ہے۔