پھولنگر ،چوہنگ (یواین پی) ملتان روڑ چوہنگ سٹاپ پر25سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میںجان بحق یوٹرن نہ ہونے سے کئی گھروں کے چراغ گل، اہل علاقہ سراپا احتجاج،پھولنگر میں تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں 3سالہ بیٹے سمیت جاں بحق تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چوہنگ کا رہائشی 25سالہ شہروز ولد آصف علی بھٹی موٹر سا ئیکل سوار سٹاپ پر یو ٹرن نہ ہونے سے ٹرالر کی ذد میں آکر موقع پر ہلاک، اہل علاقہ سراپا احتجاج شہریوں کا بھر پور مطالبہ ہے کہ یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات کونے میں کئی گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں ،پنجاب حکومت موٹر وے حکام چوہنگ سٹاپ پر یو ٹرن تعمیر کرے،جبکہ پھولنگر میں تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے اس پر سوار ماں 3سالہ بیٹے سمیت جاں بحق، باپ شدید زخمی ہو گیا۔نواحی گاوں نتھے جاگیر کامحمد آصف بیوی (ن)،4سالہ بیٹی سمیعہ اور3سالہ بیٹے حنین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مانگا منڈی جا رہا تھا کلالاانوالہ کھوہ کے قریب ملتان روڈ پر پیچھے سے آنے والی بس نے ٹکر مار دی جس سے (ن) بی بی اور کمسن حنین موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ آصف کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں،تاہم چار سالہ سمیعہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ بس ڈرائیو رفرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے بس قبضے میں لے لی۔ زخمی آصف کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا۔