ادارہ کی ترقی و استحکام کیلئے سٹاف کی محنت اور فرض شناسی مسلمہ حیثیت کی حامل ہے رضوان نذیر

Published on December 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

عہدیداروں وسٹاف نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج سنبھالنے پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کو چارج سنبھالنے پر سی بی اے ایمپلائز یونین ایف ڈی اے کی طرف سے خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گل دستے پیش کئے گئے۔اس موقع پر سی بی اے ایمپلائز یونین کے عہدید اران حاجی عبد الرشید، میاں نیب ریاض، روحی قمر سندھو، چوہدری ثناءاللہ کمانڈو،صادق ندیم چوہدری،چوہدری اسلم گجر، رانا شبیر،چوہدری طاہر ساہی ودیگرسٹاف کے اراکین موجودتھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے سی بی اے ایمپلائز یونین کے عہد یداروں اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ ادارہ کی ترقی و استحکام کیلئے سٹاف کی محنت اور فرض شناسی مسلمہ حیثیت کی حامل ہے جنہیں بہترین ورکنگ ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سٹاف کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے اس سلسلے میں ایمپلائز یونین سے میٹنگ کرکے لائحہ عمل مرتب کرینگے۔ایمپلائز یونین کے عہدیداروں وسٹاف نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج سنبھالنے پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور محکمانہ ذمہ داریوں میں اپنے بھر پور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes