والی خونریزی کے دوران اب تک چھ نوجوان قتل جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوچکے ہیں
بورے والا( یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بورے والا محمد یونس عزیزنے تھانہ سٹی بورے والاکے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم محسن کنڈ ولد لیاقت علی کو جرم ثابت ہونے پر عمرقیداورتین لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی،مقدمہ کےدیگرملزمان شفیق عرف بونی بھٹی ولد رفیق بھٹی جو دوران ضمانت پرتھا اوردورانِ سماعت ہی قتل ہوگیا تھاجبکہ تیسرا ملزم علی رضا ولد ڈاکٹر وسکی تاحال مفرور ہے،استغاثہ کے مطابق میاں ٹاون کے رہائشی طلباءتنظیم ایم ایس ایم کے مقامی راہنماءراو محمد فرحان ولد محمد اسلام کو یکم جنوری 2020ءکو متحارب طلباءتنظیم اے ٹی آئی کے مقامی راہنماوں محسن کنڈ،شفیق عرف بونی بھٹی اور علی رضا نے چیچہ وطنی روڈ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھاجو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگیا تھا اسکا مقدمہ مقتول کے بھائی عدنان کی مدعیت میں درج ہوا تھا اس مشہور مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر مقامی ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیز نے آج فیصلہ سنادیا تیسرے ملزم علی رضا کو اشتہاری قرار دے دیا گیااستغاثہ کی پیروی معروف قانون دان مرزا زاہد محمود نے کی،قابل ذکر امر یہ ہے کہ بورے والا میں گزشتہ چند سالوں کے دوران طلباءتنظیموں کے نام پر ہونے والی خونریزی کے دوران اب تک چھ نوجوان قتل جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوچکے ہیں