اس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں کو شفاف انداز میں سستی اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام معاشرہ میں محروم معیشت لوگوں کی زندگی میں آسانی کا با عث بنے گا اس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں کو شفاف انداز میں سستی اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی جس کے لئے وہ “احساس راشن ایپ ” اپنے موبائل پر ڈاو¿ن لوڈ کریں گے اور انہیں اشیائے ضروریہ پر سبسڈی حاصل ہو گی اس سلسلہ میں ضلع کی سطح پر انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس راشن پروگرام اور متعلقہ ایپ سے متعلق سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹر یٹر کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹر یٹر حسن فاروق وٹو نے ضلع میں احساس راشن پروگرام کے خدوخال اور ایپ کی نمایاں خصوصیات سے متعلق پر بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت آٹے ،گھی اور دالوں پر ایک ہزارروپے فی خاندان سبسڈی دی جائے گی اور یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کی سہو لیات کے لئے انتظامات کئے جائیں گے اس سلسلہ میں نیشنل بنک آف پاکستان اپنی خدمات احساس راشن پروگرام کے لئے فراہم کرے گا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ احساس راشن پروگرام پر تینوں تحصیلوں میں عملد رآمد کے لئے اقدامات کئے جائیں لوگوں کو آگاہی اور رہنمائی کے لئے بھی حکومتی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹر یٹر حسن فاروق وٹو کو احساس راشن پروگرام کے لئے ضلع میں فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ہر یونین کونسل میں احساس راشن پروگرام کے تحت 20 دوکانوں کو رجسٹر ڈ کیا جائے گا انہی دوکانوں سے شہریوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم کی جائے گی انہوں نے محکمہ لوکل گور نمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل سے دوکانوں کے اندراج کے لئے ڈیٹا اکٹھا کر کے رپورٹ جمع کروائی جائے ۔اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ،چیف افسران میونسپل کار پوریشنز ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ز لوکل گورنمنٹ ،بینکوں کے نمائندوں سے سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔