پونے ۔۔۔ بھارت کے قیدی اداکار سنجے دت کو جیل حکام نے دس روز کی چھٹی دے دی ہے تاکہ وہ اپنی ٹانگ کا علاج کر سکیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے پونے سے ممبئی پہنچیں گے جس کا انتظام ان کے ایک دوست نے کیا ہے۔ سنجے دت کے فلمی صنعت سے وابستہ دوست بہت خوش ہیں کہ وہ کسی طرح ہی سہی رہا تو ہوئے،سنجے دت 10 روز تک اپنے گھر میں رہیں گے جس دوران وہ اپنے جڑواں بچوں شہران اور اقراءاور بیوی منیاتا کو بھی پورا وقت دے سکیں گے۔ اس طرح یہ دس روز کی چھٹی نے پورے خاندان سے مکمل خاندانی انداز میں ملاقات کا موقع دے دیا۔