جرمنی(یواین پی)جرمنی اور برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی کورونا کی نئی لہر جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں کوویڈ کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح فرانس میں بھی کورونا کی اومیکرون قسم قہر ڈھا رہی ہے۔فرانس میں گزشتہ روز کوویڈ کے ایک لاکھ 4 ہزار 611 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ فرانس کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔کوویڈ کی حالیہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانسیسی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے لیے سر جوڑ لئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیر کو فرانسیسی صدر ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔