مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں چوہدری اصغر علی

Published on December 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) سینٹرل جیل چوہدری اصغر علی نے کہا ہے کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جن کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ بات سینٹرل جیل میں کرسمس کے موقع پر بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر اندریاس رحمت،جیل افسران اور مسیحی اسیران کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹنے کے بعد اسیران میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہی۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے سینٹری ورکرز اور دیگر مسیحی سٹاف کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی قوم ہماری خوشیاں،مسائل اور ترقی کے مواقع یکساں ہیں یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پاکستان کی بقاءوسا لمیت،امن وخوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔تقریب سے بشپ آف فیصل آباد نے کہا کہ ہم سب پاکستانی امن وسلامتی کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے پیارومحبت سے زندگیاں بسر اور ملک کی ترقی،خوشحالی اور نیک نامی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔مسیحی سٹاف واسیران نے خوشیوں میں شریک ہونے پرسپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر جیل افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy