2022ءکیلئے میاں محمد الیاس صدر،اللہ وسایا چبیل جنرل سیکرٹری، جبکہ حاجی محمد خالد تاحیات سرپرست اعلیٰ منتخب
مانگا منڈی (یو این پی) مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے انتخابات میاں محمد الیاس دوسری بار بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کااجلاس زیر صدارت میاں محمد الیاس منعقد ہوا اجلاس میں پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد خالد،صدر میاں محمد الیاس،نائب صدر ڈاکٹر اصغر علی،چیرمین سید آصف علی شاہ،سینئرچیرمین محمد ارشاد نول،وائس چیرمین ڈاکٹر محمد وقاص،جنرل سیکرٹری اللہ وسایا چبیل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک مشرف حسین صابری،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ساجد علی،سیکرٹری اطلاعات و نشریات ذیشان بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم،سپیشل سیکرٹری اسد رانا،چیرمین مجلس عاملہ رانا افضال،سینئرکیمرہ مین پریس کلب مرزا احسنات بیگ،ممبر ڈاکٹر تنویر احمد،ممبرکرامت علی بھٹی،ممبر فہیم گجر،ممبر عابد قادری، ممبر عبدالحق، ممبر محمود علی،ممبر محمد وکیل، ممبر محمد شمشاد علی نے شرکت کی اجلاس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے دی ہے سال 2022ءکے لیے چنا¶ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی سے سینئر صحافی میاں محمد الیاس کو بلامقابلہ صدر، اللہ وسایا چبیل کو جنرل سیکرٹری جبکہ حاجی محمد خالد کو تاحیات سرپرست اعلیٰ منتخب کیا ہے۔تاہم اس موقعہ پر تمام نو منتخب عہدیداران نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی پیش کیں۔