بورے والا (یو این پی)گزشتہ شب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر تین ہزار روپے نقدی چھین لی تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے رات ساڑھے نو بجے اے سی موڑ بالمقابل رہائش اسسٹنٹ کمشنربورے والا راہ گیر محمد علی ولد محمد یونس سکنہ461ای بی شہر سے واپس موٹر سائیکل پہ سوار گھر جا رہا تھاکو روکا اور اس سے زبردستی گن پوائنٹ پر تین ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔