پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو اے آر وائی، پی ٹی وی کیخلاف شکایت موصول

Published on December 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


پی ٹی وی،اے آر وائی کنسورشیم کو پی ایس ایل 2022ء،2023ء کے نشریاتی حقوق دینا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان
لاہور (یواین پی) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کہا ہے کہ وہ اے آر وائی اور پی ٹی وی کے کنسورشیم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق سے متعلق شکایت پر کارروائی کرے۔ پی سی بی کو بھیجے گئے خط میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا کہ اسے اے آر وائی،پی ٹی وی کنسورشیم کو 2022ء اور 2023ء کے لیے پی ایس ایل کی نشریات کے حقوق کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے۔شکایت کنندہ نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو لکھا ہے کہ پی ٹی وی اورا ے آر وائیکنسورشیم کو پی ایس ایل 2022ء اور 2023ء کے نشریاتی حقوق دینا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) 2004ء کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جیو سوپر نے صرف دو سال کے لیے 3.74 ارب روپے کی بولی لگائی تھی جب کہ پی ٹی وی اور اے آر وائی کنسورشیم نے ایک سال کے لیے 2.1 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔شکایت کنندہ نے لکھا کہ اگر پی سی بی کو کنسورشیم کی بولی منظور کرنی تھی تو اسے دو سال کے لیے 4.2 ارب روپے ہونا چاہیے تھا لیکن دوبارہ بولی لگانے پر پی سی بی نے کنسورشیم کی 2 سال کے لیے 4.35 ارب روپے کی بولی منظور کر لی۔ ادھر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کھیلوں کی نشریات کے 65 سال کے تجربے کے باوجود پی ٹی وی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کے لیے انفرادی طور پر بولی کیوں نہیں لگائی؟۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog