کورونا کیسز کی اطلاع پر امریکا میں 60 سے زائد کروزشپس کی مانیٹرنگ شروع، کئی بحری جہازوں کو روک لیا گیا
واشنگٹن /بیجنگ (یواین پی) چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کا رجحان ہے جس کے بعد چینی شہر ژیان میں سفری پابندیوں میں سختی کردی گئی ہے۔ ژیان میں منگل سے غیرضروری گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 10 دن پولیس کی حراست اور 500 یوآن جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ژیان شہر میں منگل کو کورونا ٹیسٹنگ کا نیا مرحلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ ژیان شہر میں لاک ڈاون کو پانچ روز گزر گئے۔ادھر نیو یارک سٹی کے اسپتالوں میں اومی کرون سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی نصف تعداد 5 سال سے کم عمر ہے جنھیں ویکسین نہیں لگی جبکہ امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کم ہوگئی ہے۔کورونا کیسز کی اطلاع پر امریکا میں 60 سے زائد کروزشپس کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی اور کئی بحری جہازوں کو روک لیا گیا ہے۔