اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازکا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازکا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے نرخ چیک کئے اور سبزیوں پر بولی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر انہوں نے سبزی منڈی میں آنے والے خریداروں سے گفتگو بھی کی اور ا ن سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ وہ سبزیوں و پھلوں کے نرخوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں منڈی میں موجود رہیں اور سبزیوں و پھلوں کو مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ لسٹ ہر دکاندار کے پاس موجود ہونی چاہیے تاکہ خریداروں کو اشیاءخریدتے وقت ان کے ریٹس کا بخوبی علم ہو اور وہ اسی ریٹ پر سبزیاں و پھل خرید سکیں کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme