اوکاڑہ (یواین پی) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کا کوئی مریض نہ ہے اور یہ صرف احتیاط اور انسداد کرونا ویکسی نیشن لگوانے کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے عوام الناس احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ صرف احتیاط سے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیںزیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ویکسئین لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ہم معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ویکسی نیشن کی واحد حل ہے جس سے ہم کرونا کو شکست دے سکتے ہیں عوام الناس حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ویکسی نیشن سنٹرز سے مفت انسداد کرونا ویکسی نیشن کروا کر اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔