زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طلبہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں طلبہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہنے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ طلبہ یونیورسٹی میں شارٹس، کٹ آف جینز، ملٹی پاکٹس، فیڈڈ اور انتہائی چست جینز اور ٹراؤزرپہن کر نہیں آ سکتے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کے کسی بھی طرح کی تحریر کی حامل ٹی شرٹس، ٹوپی، ویسٹ، پونی ٹیل، جھمکے، بریسلٹ،چپل، سلپرز اور کلائی میں پہنے جانے والے سجاوٹی کڑے وغیرہ پہننے اور لمبے بال رکھنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔طالبات کے لئے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی شرٹس، جینز، سلیو لیس شرٹس، کسی بھی طرح کا باریک لباس جس سے ان کا جسم نمایاں ہوتا ہو اور کسی بھی طرح کا چست لباس پہننے پر پابندی ہو گی۔طالبات پازیب نہیں پہن سکیں گی اور نہ ہی زیادہ چمک دمک والے زیورات اور بھاری میک اپ کرسکیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes