مزاحیہ اداکار رنگیلا (محمدسعید خان)کا84واں یوم پیدائش”آج“ منایا جائے گا

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا (محمدسعید خان)کا84واں یوم پیدائش یکم جنوری2021ء کو منایا جائے گاوہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین تھے۔ پہلے ہنسا ہنسا کر پیٹ میں ڈالے بل، پھر آواز کا جادو جگا کر سب کو بنایا اپنا دیوانہ، ماضی کے مشہور فلم اسٹار رنگیلا کے مداح یکم جنوری آج ان کی 84ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ رنگیلا نے مزاحیہ اداکاری ایسی کی کہ مداحوں کو لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا۔ دل پھینک اداکاری نے ہر اداکارہ کے ساتھ نینوں سے نین ملائے، کامیڈی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، اردو اور پنجابی زبان میں کی کئی فلموں میں کام کیا اور اعزاز بھی دامن میں سمیٹے۔ لیجنڈری اداکار یکم جنوری1937کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题