بورےوالا(یواین پی )پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اس نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ ایک ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں چوہدری غلام حیدر جٹ،چوہدری عبدالرشید سومی گوجر،سعید جٹ،زاہد ابراہیم جٹ،مرزا محبوب ربانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کاوشوں سے پنجاب میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے اور آئندہ انتخابات سے پہلے پارٹی منظم۔مضبوط اور فعال ہوگی انہوں نے کہا پیپلزپارٹی عوام دوست جماعت ہے اس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لے کر پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرےگے انہوں نے کہاہے کارکن اور رہنما 5 جنوری کو لاہور میں ہونے والے جلسہ میں بھر پور شرکت کر یں گے۔