صوبائی وزیرچیف منسٹر انسپکشن ٹیم محمد اجمل چیمہ مہمان خصوصی تھے
فیصل آباد (یو این پی)پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں مشہور گلو کار حکیم محمد عظیم مغل اور محمد احسان مرزا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیرچیف منسٹرز انسپکشن ٹیم پنجاب محمد اجمل چیمہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں آفتاب احمد،ارشد فاروق،ملک حنان اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے بھی صوفی نائٹ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال بھی تقریب میں موجودتھے۔