خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تیاریاں شروع

Published on January 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

دوسرے مرحلے میں 77 لاکھ 35 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے
پشاور(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے میں 77 لاکھ 35 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن 18 اضلاع میں 6 ہزار 48 پولنگ اسٹیشنز قائم کرے گا۔خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 70 ہزار پولنگ عملہ تعینات ہوگا اور 65 تحصیلوں میں الیکشن ہوگا۔انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 1638 ویلج نیبر ہڈ کونسلز میں انتخاب ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن 18 ڈی آر اوز، 248 آر اوز اور 313 اے آر اوز تعینات کرے گا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوسرے مرحلے کیلئے تاحال سیکیورٹی پلان کی منظوری نہیں دی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو دوسرے مرحلے کا ابتدائی ڈیٹا پیش کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 27 مارچ کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog