جھنگ (یواین پی)رجب المرجب 1435ھ کاچاند 30اپریل بروز بدھ بمطابق 29 جمادی الثانی کی شام نظر آئے گاجبکہ یکم رجب یکم مئی بروز جمعرات کو ہو گی نیز 30روز پر مشتمل رجب کے مہینہ کے بعد شعبان المعظم کاچاند 30 مئی بروز جمعہ بمطابق 30 رجب المرجب کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح یکم شعبان المعظم 1435ھ ہفتہ 31مئی کو ہو گی۔ ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ ، ماہرفلکیات، علم الاعداد، قمر شناس پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ جمادی الثانی کا رواں مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا تاہم رجب کے مہینہ کے 30 دن ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ 30اپریل کی شام بوقت نماز مغرب اپنی طبعی عمر پوری ہونے کے باعث رجب کا چاند پاکستان کے مختلف علاقوں میں بآسانی دیکھا جاسکے گا