سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس کی 31 ویں سالگرہ کی تقریب

Published on January 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی) سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس کی 31 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے درخشاں ستاروں صحافی اللہ وسایا چبیل، ملک وقاص، ذیشان بھٹی، ڈاکٹر تنویر،رانا افضال، سماجی رہنما رانا گلزار احمد، رانا عمران راٹھ، رانا ندیم عرف دیما، سیٹھ رضوان، رانا آصف دیگر صحافیوں سیاسی سماجی شخصیت سمیت دیگر احباب نے بھرپور شرکت کی اور سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس کی 31 ویں سالگرہ کے دو مختلف مقامات پر کیک کاٹے گئے۔اس موقع پر پریس کلب کے عہدےداروں وسیاسی سماجی شخصیات نے سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس کو مبارکبادیں پیش کیں اور گفٹ پیش کیے تقریب میں تمام ممبران ودوست احباب نے مانگامنڈی صحافت کے چمکتے ستارے سینئر صحافی میاں محمد الیاس کی لمبی عمر و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں مانگ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme