ہماری تہذیب ایک جیسی ہے لہذا مجھے ہمارے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا
ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور بھارتی کلچر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ علی خان سے ان کے پاکستانی مداحوں کے متعلق پوچھاگیا توانہوں نے کہا میں وہاں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن میرے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کی ثقافت، فیشن، ان کا تلفظ، ان کے کھانوں کا ذائقہ اور جس طرح سے وہ رہتے ہیں وہ ہمارے جیسا ہے۔ہماری تہذیب ایک جیسی ہے لہذا مجھے ہمارے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ رواں سال سارہ علی خان نے دو فلموں کیدار ناتھاور سمباکے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیاہے اور ان کی دونوں فلمیں باکس آف کامیاب رہی ہیں۔