موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھنے کا امکان

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

لاہور (یواین پی) موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy