اروند کیجریوال بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

ممبئی(یواین پی)نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔اروند کیجریوال نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘بھارتی وزیر نے بتایا کہ ’اُنہیں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔‘اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ لوگ، جنہوں نے پچھلے کچھ دنوں میں اُن سے ملاقات کی ہے، براہِ کرم خود کو قرنطینہ کریں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں۔‘واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 33 ہزار 750 کیسز اور 123 اموات رپورٹ ہوئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes