قابض فورسز نے سرینگر میں دو نوجوانوں کو فائرنگ سے شہید کر دیا

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

سرینگر(یواین پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے اورقابض فورسز نے سرینگر میں دو نوجوانوں کو فائرنگ سے شہید کر دیا۔میڈیا کے مطابق سرینگر کے علاقے شالیمار میں بھارتی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پرنہتے مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا اور اسی دوران دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو مشتبہ قرار دے کر گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا جس سے دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو بند کردیا جبکہ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes