اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 630 نئے کیسز سامنے آگئے اور اس مرض میں مبتلا مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 630 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی ہے۔