ایف بی آر اوکاڑہ زون،ٹیکس ادا نہ کرنے پر دکانیں اور پروٹین فارم سیل

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )ایف بی آر اوکاڑہ زون نے ٹیکس ریکوری کارروائیاں تیز کر دیں۔ٹیکس ادا نہ کرنے پر دکانیں اور پروٹین فارم سیل کر دیے ٹیکس نادھندگان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر انکم ٹیکس اوکاڑہ زون وقاص اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادھندگان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ رواں سال میں اوکاڑہ زون نے 51 ملین سے زائد ٹیکس ریکوری وصول کی ہے جو پچھلے تمام سالوں کی نسبت ایک ریکارڈ ہے نادھندگان فوری طور اپنا ٹیکس جمع کروائیں اور پریشانی سے بچیں کمشنر اوکاڑہ زون وقاص اسلم نے کہا ٹیکس وقت پرجمع کرانا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے اسے احسن طریقے سے ادا کرنا چاہیے ایف بی آر اوکاڑہ آفس تمام ٹیکس دینے والوں کی سہولت کے لیے حاضر خدمت ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy