فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے،فضل الرحمان

Published on January 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہو گئی ہے، تمام سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھے کر کے اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہوسکتی۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو خوش آمدید کہا ہے، سندھ بلدیاتی نظام پر گفتگو کی ہے، سندھ اور کے پی کے میں ایسی قانون سازی ہورہی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کم کئے جارہے ہیں، مصطفی کمال کے موقف میں وزن ہے، قانون سازی آئین کے مطابق ہونا چاہئے، اس پر مزید مشاورت جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes