پشاور(یواین پی) 27 جنوری سے شروع ہونیوالے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی۔زلمی کٹ کو پشاور شہر اور مارخور کے نام کیا گیا ہے، پھولوں کے شہر پشاور کے روایتی ڈیزائن کو کٹ میں شامل کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ پشاور اور خیبر پختونخوا کے مقامات اسلامیہ کالج ، گھنٹہ گھر پشاور، درہ خیبر اور کے ٹو کو نمایاں گیا ہے جبکہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر نمایاں کیا گیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کٹ کو پشاور شہر کے نام کیا گیا ہے ، انشاللہ پی ایس ایل 8 میں زلمی اپنے میچز ارباب نیاز سٹیڈیم میں اپنے پرجوش فینز کے سامنے کھیلے گی ۔