ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم سیاست دان تھے۔ ان کی جمہوریت کے لئے جدوجہد نظریہ اور قربانیاں بے مثال و لازاول ہیں۔یہ قائدِ عوام ہی تھے، جنہوں نے پاکستان کی سیاست، معیشت اور ریاست کو جمہوریت کی روح سے روشناس کرایا ۔ یہ بات انہوں نے آج ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔صادق علی میمن نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔زرعی و معاشی اصلاحات، حق رائے دہی، پاسپورٹ کا اجراء، ٹریڈ یونینز، کسانوں اور خواتین کے حقوق اس ملک کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے انمول تحفے ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کا قتل کرنا اور ملک کو ترقی کرنے سے روکنا تھا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کا مشن لیکر چل رہے ہیں اور ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔