وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے سبزی و فروٹ منڈی کے شکایت سیل میں موجود رجسٹر شکایات میں درج شکایات پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے کارروائی کی بجائے صرف وارننگ جاری کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی حکام کو تنبیہہ کی کہ آئندہ کسی بھی شکایت پر صرف کارروائی کریں اورچند آڑھتیوں کی اجارہ داری کو توڑنے کے لیے منڈی میں تمام لائسنس ہولڈرز کو فعال کیا جائے یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی میں پھلوں سبزیوں کی دستیابی ، معیار اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ڈی ڈی او زراعت راؤ اشفاق ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سید نصرت شاہ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کا ترسیلی نظام بہتر بنا کر مقابلہ کی فضا کے ذریعے عوام کو سستے پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کے لیے سبزی و فروٹ مارکیٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے سرکاری افسران سمیت منتخب عوامی نمائندے بھی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح منڈیوں میں نیلامی کاجائزہ لیتے ہیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کے نرخ منڈی میں نصب بورڈ پر باقاعدگی کے ساتھ روزانہ آویزاں کئے جائیں اور مارکیٹ میں ریٹ لسٹ روزانہ بلا تاخیر فراہم کی جائے انہوں نے منڈی میں صفائی کی خراب صورتحال پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری صفائی کرانے کا حکم دیا انہوں نے منڈی میں سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ وہ دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیں اور مشکوک افراد اور اشیاء پر خاص نظر رکھیں اور ایسی کسی صورتحال سے فوری آگاہ کریں۔ انہوں نے سبزی منڈی کی مین پھڑ کی پختگی کے کام میں تاخیر کا بھی نوٹس لیا اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالہ سے بلاتاخیر فوری اقدام کریں اور منڈی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو فوری یقینی بنائیں