جدہ (یواین پی) اب سعودی خواتین ٹیکسی ڈرائیور بھی بن سکتی ہیں، سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے بعد ٹیکسی چلانے کی اجازت بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کا حق ملنے کے چار سال سے بھی کم عرصے کے بعد کہا گیا ہے کہ وہ اب ٹیکسی ڈرائیور بننے کے لیے بھی درخواست دے سکتی ہیں۔اس بات کا اعلان سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین ریاض، جدہ، جازان، عسیر، نجران، جوف، حائل اور طائف سمیت مملکت کے شہروں میں سے کسی بھی 18 ڈرائیونگ اسکولوں میں ”جنرل ٹیکسی لائسنس” کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔