ہاشم آملہ نے محمد آصف کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے محمد آصف کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی منفرد تکنیک تھی اس کے باوجود آپ ایک کامیاب بیٹر رہے تاہم کون سا بولر آپ کو کھیلنے میں مشکل لگا؟جس پر ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد آصف ایک جادوگر بولر تھے جنہوں نے ہمیشہ مجھے مشکل میں ڈالی رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے ہاتھ سے گیند نکلتی تو میں اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ آیا وہ ان سوئنگ ہو گی یا آؤٹ سوئنگ ہو گی۔ہاشم آملہ نے کہا کہ اگر پچ اور ہوا میں بولر کے لیے ذرا سی بھی مدد ہوتی تھی تو آصف کو کھیلنا ناممکن ہو جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آصف کو بولنگ کرتے دیکھنا بہت خوبصورت لگتا تھا تاہم کھیلنا بہت مشکل۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes