ٹھٹھہ،سرکاری ملازمین پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) میں محکمہ ایجوکیشن لوئر اسٹاف کے درجنوں ملازمین نے اپنے مطالبات ٹائم اسکیل ۔اپ گریڈیشن ۔وردی الائنس اور کراچی میں لوئر اسٹاف ملازمین کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج اور رہنماوں کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مکلی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عبدالکریم ۔نیک محمد بروہی ۔قمر دین شیخ اور دیگر نے قیادت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے مظاہرین نے اپنے مظالبات کے حل کیلئے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے دیگر ملازمین کی طرح. لوئر اسٹاف ملازمین کی ترقیائی ۔ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن ان کا بھی حق ہے جو سائیں سرکاری دینے کو تیار نھیں انہوں نے کراچی میں لوئر اسٹاف ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارچ اور بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کی مظاہرین نے گرفتار رہنماوں کو فوری آزاد کرنے اور مطالبات حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر سخت احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes