مری میں افسوسناک سانحہ،معاملہ پارلیمان میں اٹھایا جائے گا، مولانا اسعد محمود

Published on January 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

پشاور(یواین پی)اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام کےقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ مری میں افسوسناک سانحہ کی ذمہ دار انتظامیہ اور حکومت ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا اسعد محمود نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حکومت اور انتظامیہ کو 4 روز قبل تمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ الرٹ کے باوجود انتظامیہ اور حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے مری میں 21 اموات ہوئی ہیں۔جے یو آئی پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء مری کے لئے سیاحوں کو دعوت دے رہے تھے اب کہاں غائب ہیں، معاملہ پارلیمان میں اٹھایا جائے گا، سانحہ کے لواحقین کو انصاف دلوائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy