اسلام آباد(یواین پی)دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے پیش نظر اعلانات شروع کروادیئے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ نے علاقے میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر دریائے چناب کی پٹی پر دیہات اور ڈیرا جات کے لوگوں کو مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔