وزریر اعلی پنجاب مری میں برفباری کے دوران موثر انتظامات کرنے کی بجائے تنظیم سازی میں مصروف رہے
رائیونڈ(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں ایم پی اے مرزا جاوید ، سردار کامل عمراورعامر اقبال سندھو نے مری سانحہ میں سیاحوں کی ہلاکتیں بد انتظامی کا سبب ہیں، برفباری میں استعمال ہونے والی مشینری اور حفاظتی اقدامات کا کا فقدان کا سبب ہے،مری برفباری اور طوفانی بارشوں کی سنگینی کا ادراک نا ہونے اورنااہلی کا نتیجہ ہے، وزریر اعلی پنجاب مری میں برفباری کے دوران موثر انتظامات کرنے کی بجائے تنظیم سازی میں مصروف رہے عثمان بزدار نے صورتحال کو سیر یس نہیں لیا بلکہ وہ پی ٹی آئی کی تنظیم نو کے اجلاس میں شریک تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مری کی صورتحال کی نزاکت سے یا تو سر ے سے آ گاہ ہی نہیں تھے یا پھر ان کیلئے یہ کوئی سیر یس مسلہ نہیں تھا سانحہ مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں سے دلی دکھ ہوا خاندان کے خاندان ہی بد انتظامی کا شکار ہو کر اس کرپٹ نظام کو خیر باد کہہ گئے ،ان کے لواحقین اور پسماندگان کے دکھ مین برابر کے شریک ہیں عثمان بزدار نے صورتحال کو سیر یس نہیں لیا بلکہ وہ پی ٹی آئی اجلاسوں میں شریک تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مری کی صورتحال کی نزاکت سے یا تو سر ے سے آ گاہ ہی نہیں تھے یا پھر ان کیلئے یہ کوئی سیر یس مسلہ نہیں تھا، مری میں حفاظتی اقدامات قبل از وقت نہ ہونے کا نتیجہ سیاحوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا ہے مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں میاں مبشر حسین شیخ، رانا حاجی محمد اعظم خاں، میاں سعید احمد، غفران علی، عامر صابر، اور دیگر نے سانح مری میں ہلاکتوں پر سخت افسوس کا اظہار کر تے ہوئے حکومتی بد انتظامی کا نتیجہ قرار دیا اور مرحومین کے لواحقین و پسمانگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا