سرفراز عرف گودی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد قتل

Published on April 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

lil
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)سرفراز عرف گودی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد قتل، سرفراز کا اپنے بھائی لیاقت کے ساتھ رشتے کا تنازع تھا جس پر اس نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا بیٹا سکندر ،بھتیجا مبین رضا اوربھتیجی سونیا شدید زخمی ہو گئی، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر سکندر کے انتقال پر سرفراز نے تیش میں آ کر فائرنگ کرکے بھتیجے وقار رضا اور بھابی رضیہ سلطانہ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک سرفراز عرف گودی نے اپنے بیٹے اوربیٹی کی شادی اپنے چھوٹے بھائی لیاقت کے بیٹے اور بیٹی سے کر رکھی ہے جن کے درمیان گزشتہ رات جھگڑا پر طلاق ہو گئی تھی، آج دوپہر کے وقت دونوں گھروں میں گزشتہ روز کے تنازعہ پر بات چل رہی تھی کہ ملک سرفراز نے تیش میں آ کر اپنی بھتیجی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اس کی بھتیجی سونیا اور اس کا بیٹا سکندر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے عارف میموریل ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر سکندر زخمیو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جس پر ملک سرفراز عرف گودی کے فائرنگ کرکے اپنی بھابی رضیہ سلطانہ اور بھتیجے وقار رضا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جبکہ مبین رضا کو شدید زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی لاہور اور قصور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق پہلے وقار رضا نے فائرنگ کرکے سکندر کو زخمی کیا تھا جس پر ملک سرفراز نے فائرنگ کی جس سے مبین رضا اور سونیا زخمی ہوئے تھے جن کو دونوں فیملیزطبی امداد کیلئے ہسپتال لیکر گئے،پولیس تھانہ مصطفی آباد اور پولیس تھانہ کاہنہ نے لاشیں قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کر دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy