حکومت رجسٹرڈ صحافیوں کیلئے وظیفے کا اعلان کرے اور تمام اضلاع میں صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں
ٹھٹھہ ( یواین پی) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سندھ کے اعزازی رہنما الطاف حسین تنیو نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی خدمات اور قربانیاں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا حکومت کو چاہئے فوری طور پر انفارمیشن میں رجسٹرڈ تمام صحافیوں کلئے ہر ماہ وظیفے میڈیکل کارڈ اور پلاٹ کا فوری اعلان کرے بہت سے اضلاح میں قائم صحافیوں کالونی کلئے مختص زمین پر قبضہ مافیا کی نظر ہے اس کا حل تمام رجسٹرڈ صحافیون کو پلاٹ کے فائیلن دی جائے اس سلسلے میں حکومت سندھ سے پی جے ای کے پلیٹ فارم سے رجوع کیا جائے گا صحافیوں کو اختلاف بھول کر اتحاد کا مظاہرا کرنا چاھیئے اس وقت صحافت اور صحافیوں کو لاتعداد خطرات کا سامنا ہے جرنلسٹ پروٹیشن بل پر فوری عملدارآمد کیا جائے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ٹھٹھہ سمیت پوری سندھ کے تمام پریس کلب کے نومنتخب عہدارن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس امید کے ساتھ مقدس پیشے کے تقدس کو پامال ہونے سے روکا جائیگا بہت سے لوگوں نے صحافت کی خاطر جانوں کا نظرانہ بہت سے راتیں قید و زنداں میں گذاری ییں جو کہ ناقابل فراموش ہے ایسے لوگوں تاریخ میں یاد رکھا جاتا ہے قلم ایک طاقت ور ہتھیار ہے جسے استعمال کر کے شھر اور عوام کے حقوق حاصل کیئے جا سکتے ہیں