لاہور(یو این پی) پاکستانی فاسٹ بولر ویاب ریاض نے سوشل میڈیا پر مکئی بیچنے کی اپنی ویڈیو ٹوئٹ کردی فاسٹ بولر ویاب ریاض نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ روڈ پر موجود ایک ٹھیلے پر مکئی کے دانے بھونتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور موٹرسائیکل پر آئے ایک شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ ’’کتنے کی لوگے؟‘‘وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس ٹھیلے کے ارد گرد کچھ وقت گزار کر مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد آنے لگی۔ویڈیو شیئر ہونے کے بعد احمد شہزاد بھی میدان میں آئے اور ویڈیو کے جواب میں وہاب ریاض سے اپنے بیٹے علی احمد کیلئے بھی مکئی لانے کی درخواست کی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے وہاب ریاض آج کل قومی ٹیم سے باہر ہیں۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے، جن میں 237 وکٹیں حاصل کیں۔