پنجاب کی زرعی تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ 17جنوری کو زراعت ہاؤس لاہور میں طلب

Published on January 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)صوبائی حکومت کے محکمہ زراعت نے۔ کاشتکار وں اور زراعت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر پنجاب کی زرعی تنظیموں کے نمائندوں کی میٹنگ 17جنوری کو زراعت ہاؤس لاہور میں طلب کر لی ہے جس میں پوٹیٹو ویجیٹبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب،فارمرز ایسوسی ایٹس پاکستان ایف اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفاق احمد ٹوانہ فاروق باجوہ چیئرمین پنجاب واٹر کونسل بلال اسرائیل چیئرمین کاٹن بورڈ رابعہ سلطان ممبر کاٹن بورڈ۔ زاہد گردیزی صدر مینگو گرورز سمیت اٹھارہ زرعی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے حکومت کو مسائل اور حل سے آگاہ کریں گے۔ حکومت تین سال کی کارکردگی بتائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی بٹر نے دعوتی خط جاری کر دئیے ہیں میٹنگ کی صدارت صوبائی وزیر زراعت مخدوم حسین جہانیہ گردیزی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog