عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی گئ

Published on January 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں، چیف جسٹس ہائی کورٹ کی درخواست گزار کو ہدایت
اسلام آباد(یو این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج کردیدرخواست گزار شہری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، میں نے اپنی درخواست میں عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔ عدالت نے شہری کی درخواست خارج کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog