محکمہ خوراک ٹھٹھہ کی جانب سے سستے آٹے کا اسٹال لگایا گیا؛ڈپٹی کمشنر

Published on January 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ خوراک ٹھٹھہ کی جانب سے مکلی میں سستے بازار میں سستے آٹے کا اسٹال لگایا گیا عوام کو دس کلو آٹے کا تھیلہ 550روے میں دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کی یدایت پر عوام کو سرکاری ریٹ 55روپے فی کلو کے حساب سے ضلع بھر میں معیاری اور سستا آٹا فراہم کیا جارہا نزاکت عباسی ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر ٹھٹھہ کی میڈیا سے بات چیت ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو سرکاری سستے ریٹ 55روپے کلو کے حساب سے معیاری آٹا کی فراہمی جاری ہیں اس حوالے سے مکلی پریس کلب کے ساتھ لگنے والے سستے منگل بازار میں سستے آٹا کا اسٹال لگایا گیا جہاں ٹھٹھہ کے دو نجی فلور ملز شیخ الطاف اور ٹھٹھہ فلور مل کا تیار کردہ آٹا دس کلو کا تھیلہ عوام کو 550روپے میں فراہم کیا گیا اس موقع پر فوڈ افیسر نزاکت عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کو مافیا خور سے نجات دلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غنضفر علی قادری کی ہدایت پر ضلع بھر میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی جارہی ہے ضلع کے مختلف علاقوں میں سستے آٹے کے فراہمی کے اسٹال لگائیں گئے ہیں عوام سے اپیل۔کی ہے وہ اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ریٹ پر سستا آٹا خریدکریں اور مافیا خوروں کو شکست دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog