لاہور(یواین پی) بابائے صحافت ادیب و تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا ظفر علی خان کی149 واں یوم ولادت 18جنوری کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام لاہورسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیرہونگی جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پرروشنی ڈالی جائے گی۔وہ 18جنوری 1873کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ مولانا ظفر علی خان نے روزنامہ زمیندار کی ادارت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ 27نومبر1956 کو انتقال کرگئے تھے ۔