محراب پور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ جنرل مینجر ریلوے نے رحمٰن بابا ایکسپریس کا اسٹاپ دیکر پورا کردیا ش

Published on January 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)محراب پور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ جنرل مینجر ریلوے نے رحمٰن بابا ایکسپریس کا اسٹاپ دیکر پورا کردیا شہریوں نے ٹرین کا والہانہ استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے شہریوں کی جانب سے ریلوے کے اعلیٰ حکام متعدد بار فیصل آباد روٹ کے لیے ٹرین خاص کر رحمن بابا کے اسٹاپ کے لیے درخواستیں کی گئی کیوں کہ محراب پور فیصل آباد روٹ پر صرف ایک ٹرین ہی تھی رحمن بابا ٹرین کے اسٹاپ سے جہاں عام شہریوں کاروباری افراد کو بہترین سفری سہولت میسر ہوگی وہیں یہ سہولت پاک فوج کے جوانوں کو کراچی سے پشاور تک تمام کینٹ ایریاز کے جوانوں کو زیادہ ہوگی شہریوں نے ٹرین رحمن بابا ایکسپریس کا پرتپاک استقبال کیا جن میں تمام سیاسی سماجی پارٹیوں کے رہنماوں آفتاب حسین ملاح ڈاکٹر راشد مغل حمزہ خان مغل ظہور حیدر آرائیں نعیم ودنپوٹو ندیم غوری کے علاوہ صحافیوں شہزادمغل منور حسین منور عبدالجبار گھانگھرو عبدالخالق مغل ارشد غوری عمران غوری راجہ خان نوناری ظفر گھانگھرو فاروق احمد ملک سمیت متعدد صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر شہریوں نے جی ایم ریلوے نثار میمن صاحب چیئرمین ریلوے ڈی ایس ریلوے سمیت تمام اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نا صرف محراب پور کی عوام کو بہترین سفری سہولت دی بلکہ محراب پور اسٹیشن سے بہلانی ہالانی کنڈیارو خانواھن ہنگورجہ کوٹری کبیر بھریو سٹی نوشہروفیروز ٹھارو شاہ پیر وسن سوئی گیس ٹھری میرواہ کرونڈی لاکھا روڈ سیال آباد بلکہ مورو تک کے عوام سفر کرتے ہیں ان تمام شہروں اور محراب پور کے عوام انکے لیے دعاگو ہیں محراب پور رحمن بابا ایکسپریس کے اسٹاپ سے ریلوے انکم میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy