سڈنی۔۔۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دارالحکومت کینبرا پہنچنے کے بعد انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کی دعوت پر پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا۔ پارلیمنٹ آمد پر برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کا ارکان پارلیمنٹ اور وزیراعظم کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ گزشتہ چند روز سے آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔