بلدیاتی نظام میں کی گئی ترمیم اور اختیارات کم کرنے کے خلاف پریس کلب گھارو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Published on January 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ٹھٹھہ کے ضلعی آرگنائزر محمد عیسیٰ جوکھیو اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء فقیر جاوید جوکھیو کی قیادت میں پی پی پی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام میں کی گئی ترمیم اور اختیارات کم کرنے کے خلاف پریس کلب گھارو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم کیو ایم (پاکستان) اور مسلم لیگ (ف) کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عیسیٰ جوکھیو، فنکشنل لیگ کے رہنما فقیر جاوید جوکھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی نظام میں ترامیم کرکے سندھ پر کالا قانون نافذ کر رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کراچی کے بڑے ہسپتالوں بلکہ تعلیمی نظام بھی لوکل گورنمنٹ سے چھین کر صوبائی حکومت اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو خود کو جھموریت کا دعویدار کہلاتی ہے وہ عوام کو اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بجائے تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جس سے سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں خاطر خواہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جوکہ عوام سے سراسر ظلم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک آمر پرویز مشرف جس نے یونین کونسل کی سطح پر اختیارات منتقل کئے لیکن جھموریت کی دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے اور اپنے مفاد کے لیے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ مار کر عوام پر دشمن بلدیاتی نظام مسلط کرنا چاہتی ہے جوکہ سندھ کی تمام حزب اختلاف جماعتیں یہ کالا قانون نافذ کرنے ہر گز نہیں دیں گی یہی سبب ہے کہ آج پوری سندھ سراپا احتجاج ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کی آڑ میں نافذ کردہ کالا قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سندھ کے عوام کو ان لٹیروں کے بنائے ہوئے جنگل کے قانون کے حوالے نہیں کیا جا سکتا اور ترمیمی بل 2021 کے ذریعے لگائے گئے قانون کے خلاف عدالتوں میں قانونی جنگ اور سندھ کے تمام شہروں میں پرامن احتجاج کے تمام راستے اختیار کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题