ایوب ریسرچ میں پیداواری منصوبہ مونگ پھلی 2022-23کی منظوری کے سلسلہ میں اجلاس 

Published on January 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے ۔ مونگ پھلی کی فصل بارانی علاقہ کے کاشتکاروں کی معاشی حالت سنوارنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ مونگ پھلی کو سونے کی ڈلی بھی کہا جاتا ہے ۔مونگ پھلی کے بیج میں 44سے 56فیصد تک اعلیٰ معیار کا تیل اور 22سے30فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں اس لیے مونگ پھلی کا غذائی استعمال صحت وتندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔صوبہ پنجاب میںگزشتہ سال کل 236000اےکڑ پر مونگ پھلی کی کاشت کی گئی اور 9.78من فی اےکڑاوسط پیداوار کے حساب سے کل 86.42ہزار ٹن پیداوار حاصل کی گئی ۔ان خیالات کا اظہارچوہدری مشتاق علی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ مونگ پھلی 2022-23کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تجربات سے ثابت ہے کہ اگر ہم زمین کا صحیح انتخاب وتیاری، اچھا بیج، مناسب اور متناسب کھادوں کا استعمال ، بروقت کاشت، برداشت ودیگر زرعی عوامل اور ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں تو مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزےد کہا نے کہ مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی وجہ نئی اقسام کا بیج اور جدید فنی مہارتوں کو بروئے کار نہ لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضر ورت ہے کہ ہم ایسی منصوبہ بندی کریں جس سے مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے ۔اجلاس میں غلام عباس ڈائرےکٹر اےگرےکلچر(اےف ٹی اینڈاے آر)کروڑ،اعجاز حسےن سعےد سےنئر سائنٹسٹ اگرانومی ، محمد رفیق ڈائرےکٹر باری،ڈاکٹر ارشد بشیر ڈائرےکٹر (پی اے آر سی) فیصل آباد ،ڈاکٹر نوےد اختر پرنسیپل سائنٹسٹ اگرانومی ، نعےمہ دین سےنئر سائنٹسٹ انٹمالوجی، ڈاکٹرعامر رسول ڈپٹی ڈائرےکٹر پلانٹ پروٹیکشن، ضیاءا لقیوم ماہر شماریات، ڈاکٹر جاوید اقبال ریسرچ آفیسر کے علاوہ نیاب ، نبجی ،این اے آ ر سی اور ایوب ریسرچ کے زرعی سائنسدانوں کی کثیرنے بھی شرکت کی۔چوہدری مشتاق علی نے مزید کہا کہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے خالص صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ بیج کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مونگ پھلی کی فصل کے لیے گرم مرطوب آب وہوا موزوں ہے اور دوران بڑھوتری مناسب وقفوں سے بارش اس کی بہتر نشوونما کے لے ضروری ہے بارانی علاقوں کے زمینی وموسمی حالات میں یہ دونوں خصویات موجود ہیں۔اجلاس مےں مونگ پھلی کے پےداواری منصوبہ 2022-23 کی تشکےل کےلئے مختلف موضوعات زےر بحث لائے گئے جن مےں مونگ پھلی کی کاشت سے لےکر برداشت تک کے عوامل اور اسکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کےلئے موزوں آب و ہوا، شرح بےج، وقت کاشت، زمےن کی تےاری، طرےقہ کاشت ،کھادوں اور پانی کا استعمال، چھدرائی، گوڈی، جڑی بوٹےوں کی تلفی، کےڑوں اور بےمارےوں سے تحفظ کے حوالے سے ماہرےن کی رائے لی گئی ۔مونگ پھلی کی پےداواری ٹےکنالوجی کے حوالے سے زرعی ماہرےن نے تحقےقاتی اداروں مےں مونگ پھلی پر کی جانے والی تحقےق کے نتائج اور سفارشات سے آگاہ کےا اورزرعی ماہرین کی طرف سے گزشتہ سال کے پیداواری منصوبہ مونگ پھلی 2022-23کے مسودہ کو چند ضروری ترامیم کے بعدمنظور کرلیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy